ٹانک : پولیس وین پر دستی بموں سے حملہ،5 اہلکار زخمی

Tank

Tank

ٹانک(جیوڈیسک)ٹانک میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے ۔دنیا نیوز کے مطابق ٹانک میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور وں نے پہلے نادار آفس پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس ان کا تعاقب کررہی تھی کہ انھوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا۔

جس سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئیتاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دس راہگیر بھی زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے دو حملہ آوروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔