ٹانک: پولیس وین پر بم حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق، دو زخمی

Police Van

Police Van

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں پولیس وین پر بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ٹانک کے علاقے گرہ پتھر کے قریب ٹانک شاہراہ پر نامعلوم افراد نے بم نصب کر رکھا تھا۔ پولیس کی موبائل جیسے ہی قریب پہنچی تو بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔

دھماکا سے پولیس اہلکار عزیز اللہ جاں بحق جبکہ دیگر دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ٹانک ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔