ٹانک میں پولیو مہم شروع، قطروں سے انکار پر 147 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

Polio Vaccine

Polio Vaccine

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں پولیو مہم شروع ہوگئی ، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر 147 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ٹانک میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی ، ضلع بھر میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ، ضلع بھر میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او ٹانک کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ٹانک میں اب تک پولیو کے دس کے قریب کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں پولیو مہم میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔