ٹانک سے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا نیا شروع

Waziristan Victims

Waziristan Victims

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ٹانک نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ متاثرہ خاندانوں نے اپنے گھروں کو واپسی پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرنے والے یہ محسود قبائل کے لوگ ہیں جو اپنے علاقوں میں واپس جانے پرخوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی کا دسواں مرحلہ 7 جولائی تک جاری رہے گا اور15 ہزار سے زائد خاندان واپس جائیں گے۔ جنھیں مفت ٹرانسپورٹ اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر اصغر اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے آئی ڈی پیز کو رخصت کیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے شہور پہنچنے پر پاک آرمی کے کمانڈنٹ خالد نے ان کا استقبال کیا۔ متاثرین نے اپنے علاقوں میں واپسی پر جشن منایا۔ چار سال پہلے گئے تھے وزیرستان سے۔ ابھی واپس جارہے ہیں ابھی خوشی ہے بہت۔

اپنے گاوں جارہے ہیں۔ سب متاثرین سے دعا ہے پھر دوبارہ نہیں آئیگا انشا اللہ۔ بہت خوش ہیں پھر دوبارہ نہیں آئیں گے۔ ہم اپنا ملک آباد کریں گے اور انشا اللہ پاکستان زندہ باد۔کرم ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ نیو درانی آئی ڈی پی کیمپ سے واپس جانے والے متاثرین کوبھی مفت ٹرانسپورٹ اور راشن فراہم کیا گیا، متاثرین نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انتہائی مختصر عرصے میں اپنے علاقے واپس جانے پر بہت خوش ہیں۔