ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ کر دیا۔ حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق علاقہ کوڑ میں نامعلوم افراد نے محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنما اکبر خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔
بم پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ حملے میں اکبر خان محفوظ رہے ہیں۔