ٹانک میں وین اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

 People Killed

People Killed

ٹانک (جیوڈیسک) بنوں روڈ پر مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

ٹانک میں بنوں روڈ پر مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جان بحق جب کہ وین میں سوار 3 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ، انور خیال اور خان گل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں دلاور، مہروپ اور شیر دراز شامل ہیں۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔