ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں تین روزہ پولیو مہم شروع ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا غفلت برتنے والے اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹانک میں پولیو مہم شروع ، ٹانک میں مقیم جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ٹانک میں پولیو مہم کے حوالے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کے حوالے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی ، ڈپٹی کمشنر احمد خان وزیر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہر جاوید سمیت عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔
ٹانک میں اب تک پولیو کے آٹھ کیسز آنے سے ٹانک پولیو کے حوالے خیبر پختونخوا کا حساس ترین ضلع قرار دیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ٹانک میں پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔