تنویر اسلم سے مشترکہ ترقیاتی کام کرانے کے حوالے سے یکجہتی کے لئے ایک اجلاس

بوچھال کلاں : بوچھال کلاں میں صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سے مشترکہ ترقیاتی کام کرانے کے حوالے سے یکجہتی کے لئے ایک اجلاس امیدوار چئیرمین یونین کونسل بوچھال کلاں ملک ریاض کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں بوچھال کلاں کی تمام برادریوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پعر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کی جانب سے ملنے والی گرانٹوں کو مشترکہ طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں چار امیدوار کونسلرز پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ترقیاتی منصوبے صوبائی وزیر کو دیں گیاس اجلاس سے کطاب کرتے ہوئے ملک ریاج امیدوار چئیرمین یونین کونسل بوچھال کلاں نے کہا کہ سابقہ دور میں ہم نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے ترقیاتی کام اس انداز سے نہیں کرائے جو ہمیں کرائے جانے تھے مگر اب عوام کو ان کا حق ہر صورت میں دلایا جائے گا اور بوچھال کلاں کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس اجلاس سے حاجی ملک نواز ، سابق چئیرمین یونین کونسل بوچھال کلان ملک ربنواز ، MYOکے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک اشتیاق حسین ، ملک عمران ، ملک اکبر ملک عظمت اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ترقیاتی منسوبوں پر اپنی رائے دی۔