تنویر جعفری قتل کیس پولیس نے ملزم فیصل حسین ومحمد احمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Suspect

Suspect

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تنویر جعفری قتل کیس پولیس نے ملزم فیصل حسین عرف شفاقت حسین ومحمد احمد کا خصوصی عدالت سے 5 روزہ جبکہ مجسٹریٹ کی عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

تفصیل کے مطابق 4 دسمبر کو قتل ہونے والے شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکٹری تنویر جعفری قتل کیس کا گزشتہ روز ڈراپ سین ہو گیاملزم فیصل حسین عرف شفاقت نے قتل کی رات پہنے ہوئے کپڑے جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرا دیا اور دوران تفتیش انکشا ف کی کہ گزشتہ دنوں ہیڈ تتارنہر سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ اس نے پھینکے تھے کہ ڈیٹو نیٹر بھی اپنے گھر سے برآمد کرا دیے ۔

پولیس تھانہ کروڑ نے ملزم کے بھتیجے محمد احمد جاوید کو بھی ہینڈ گرنیڈ کے معاملات میں ملوث ہونے پر دونوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس کا ریمانڈ جسمانی خصوصی عدالت ڈی جی خان کے جج وجاہت حسین کی عدالت سے حاصل کر لیا گیا۔

جبکہ قتل کے مقدمہ کا 4 روزہ ریمانڈ جسمانی سول جج غلام شبیر سیال کی عدالت سے حاصل کیا گیا ہے ۔قتل کی تفتیش تھانہ کروڑ کے سپیشل ہومو سائڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے انچارج اور ASI محمد آصف کر رہے ہیں کہ مطابق ریمانڈ میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔