بیسیٹیئری (جیوڈیسک) سہیل تنویر نے طویل عرصے بعد موجودگی کا احساس دلادیا، کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں پاکستانی پیسر 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے اڑے، اس عمدہ پرفارمنس کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیواس پیٹریاٹس کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وارنر پارک پر ناکام سائیڈ نے مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹ پر164رنز بنائے، پاکستانی پیسر سہیل تنویر نے تباہ کن بولنگ کی، انھوں نے اپنے اولین میڈن اوور میں حریف اوپنر لینڈل سیمنز کی قیمتی وکٹ حاصل کرلی،ایون لوئس(8) اور کپتان فاف ڈوپلیسی (30) نے دوسری وکٹ کیلیے 34رنز بناکر اسکور بورڈ کو متحرک کیا، ریاڈ ایمرٹ نے گیند سنبھالتے ہی اپنے پہلے اوور میں لوئس کو ٹھکانے لگا دیا، اگلی ہی گیند پر جوناتھن کارٹر رن آؤٹ ہوگئے، کرسٹوفر برنویل کی ڈائریکٹ ہٹ نے انھیں دوسرا رن مکمل نہیں کرنے دیا۔ بریڈ ہوج نے 32 گیندوں پر 38 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا دیا، اس اننگز کے دوران انھوں نے ٹی20 کرکٹ میں7 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ، وہ گیل کے بعد اس فارمیٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے۔
سہیل تنویر نے اختتامی مراحل میں مزید تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، آسٹریلوی اسپنر ایڈم زامپا نے3 وکٹیں لیں، واریئرز نے ہدف ایک بال قبل 6 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا،اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈیوائن اسمتھ نے ابتدائی6 اوورز میں 62 رنز بٹورے، اسمتھ 62 اورگپٹل 22 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے ، جیسن نے 42 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سہیل تنویر نے8رنز اسکور کیے،کارلوس بریتھ وائٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرشمار سینٹوکی نے ڈیوائن اسمتھ کو ایونٹ میں اپنی 50ویں وکٹ بنایا۔