تنزانیہ(جیوڈیسک)تنزانیہ میں ایک چھ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔
دارالسلام غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 منزلہ عمارت دارالحکومت دارالسلام میں گری۔ حادثے کے وقت عمارت کے اندر 60 سے زائد افراد موجود تھے۔ عمارت گرنے سے 15 افراد موقع پر ہلاک جبکہ درجنوں ملبے تلے دب گئے۔
جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ عمارت گرنے کی وجوہات بارے فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔