تنزانیہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 42 ہلاک، 23 زخمی

Accident

Accident

دارالسلام (جیوڈیسک) افریقی ملک تنزانیہ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 42 ہلاک جب کہ 23 زخمی ہو گئے۔

تنزانیہ کے مغرب میں واقع شہر مبایا سے مسافر بس دارالحکومت دارالسلام کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں ٹرک پر رکھا ایک کنٹینر بس پر گر گیا۔

تنزانیہ کے صدر کی جانب سے جاری بیان میں حادثے سے 42 افراد کی ہلاکت جبکہ 23 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، زخمیوں میں سے کئی شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے طبی عملے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔