اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں جاری توانائی بحران جہاں عروج پر ہے ایسے وقت میں عالمی بینک کے تعاون سے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے۔
منصوبے سے 1410 میگا واٹ سسٹم میں شامل ہو جائیں گے۔۔ اس مقصد کے لئے تربیلا ڈیم پر بجلی کی پیداور کے لئے 3 مزید یونٹ لگائے جا رہے ہیں۔ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے معیشت کو سالانہ 30 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔
چیئرمین واپڈا ظفر محمود کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی سستی ہو جائے گی۔ توسیعی منصوبہ پر 84 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جو کہ 3 سال میں وصول ہو جائے گی۔ تربیلا ڈیم کا توسیعی منصوبہ 2017 تک مکمل کر لیا جائے گا۔