ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلا وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا

Target killings Of Lawyers

Target killings Of Lawyers

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بار ایسوسی ایشن کے تحت وکلا نے وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دیا اور جاں بحق وکلا کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایم ایم طارق ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کا تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مصطفی لاکھانی نے کہا کہ حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایم ایم طارق کے ورثا کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور وکلا کو اسلحہ لائسنس دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان انہوں نے ستائیس فروری کو سندھ ہائی کورٹ سے مزار قائد تک مارچ کا بھی اعلان کیا۔

بعد ازاں وکلا ریلی کی صورت میں وزیر اعلی ہاوس کی طرف روانہ ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعلی ہاوس جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا۔ وزیر اعلی ہاوس کے سامنے کچھ دیر دھرنا دیا گیا ، وکلا رہنماوں نے وکلا کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔