لاہور (جیوڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس جعفری نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پر مزید کارروائیوں کے لیے وقت دے دیا گیا ہے۔