کراچی (جیوڈیسک) عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملزم حسین اختر کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ رینجرز نے انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں پچیس جون کو گرفتار ہونے والے ملزم شکیل عرف بابا کو پیش کیا۔
رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے قتل سمیت درجنوں وارداتوں کی تفتیش کرنی ہے۔ ملزم کو نوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو نوے دن کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملزم حسین اختر کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ، ملزم کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔