ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ڈاکٹروں نے تمام اسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں کام بند کر دیا

Doctors Protest

Doctors Protest

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں ڈاکٹر پر قاتلانہ حملے اور ساہیوال میں ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ڈاکٹر سراپا احتجاج بن گئے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے علامتی طور پر کام چھوڑ دیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاج میں پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرز بھی شامل ہو گئے۔ مظاہرین نے پمز اسپتال کے سامنے سڑک ٹریفک کے لیے بلاک کر دی۔

ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شاہد نواز پر حملہ کرنے والے ملزموں کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کیا جائے۔ ادھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈاکٹروں نے سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں کام بند کر دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری تک اسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں روزانہ کی بنیاد پر ہڑتال کی جائے گی۔