کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ صرف ایم کیوایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے، ایم کیو ایم کے سوا کسی بھی جماعت کے کارکن کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے سوا کسی جماعت کا کارکن گرفتاری کے بعدلاپتہ نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی، اے این پی، جماعت اسلامی سمیت کسی جماعت کا کارکن جیل میں اسیر نہیں، کراچی کے ایک تہائی علاقوں پر طالبان دہشت گردوں کا قبضہ قائم ہو چکا ہے، ارباب اختیار مہاجروں کو ظلم کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کروائیں۔