کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے نائن الیون کے بعد امن وامان کی صورتحال زیادہ خراب ہوئی۔ سندھ حکومت کے اقدامات سے امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں آج بہتر ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن وامان کا قیام انتہائی اہم ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عدالت عظمیٰ نے سندھ میں بدامنی کا نوٹس لیا، سندھ حکومت نے قیام امن کے لیے اقدامات سے عدالت کو مطمئن کیا۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے لیے پولیس میں میرٹ پر بھرتی کی گئی۔
پولیس کی مراعات میں اضافے کے علاوہ ایلیٹ فورس قائم کی۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں پینسٹھ فیصد بھتہ خوری، اغوا برائے تاون کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔