ٹارگٹڈ آپریشن سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ: ذوالفقار مرزا

 Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

پنگریو (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور اقتدار میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کے لئے ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

پنگریو میں صوفی بزرگ سید سمن سرکار کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن، دبئی اور کراچی میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان سے تعلق بھائیوں سے بھی زیادہ گہرا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اپنے دور اقتدار میں ان کے ہاتھ باندھ دئیے گئے تھے۔