ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے : فیصل سبزواری

Faisal Sabzwari

Faisal Sabzwari

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر سیاسی کارکنوں اور دیگر معصوم و بے گناہ افراد کو تو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ اصل جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شہری سرعام لٹ رہے ہیں، بھتہ وصولی نہیں روکی جا سکی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، کراچی کے شہریوں کو تحفظ دے، ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرے۔