طارق بلال ملک، کا الحاج افضل گوندل سے اظہار تعزیت

گجرات : گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق بلال ملک ، سنیئر نائب صدر آصف رضا نقوی، نائب صدر سید ضیغم عباس شاہ، ایگزیکٹو ممبر احمد حسن مٹو، چوہدری لیاقت علی چاڑ، قمر بشیر، چوہدری عبدالرحمن، اور دیگر نے شاہین گروپ کے سرپرست الحاج محمد افضل گوندل کی بھاوج کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ گجرات چیمبر کے عہدیداران، ممبران مرحومہ کی وفات پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔