طارق چوہدری سمیت دیگر عہدیداران کو سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم نے مبارکباد دی
Posted on January 11, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد: اسلام آباد پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر شہر یار خان اورجنرل سیکرٹری طارق چوہدری سمیت دیگر عہدیداران کو نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم نے مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کو درپیش پیشہ وارانہ مشکلات کے خاتمے اور صحافت کی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تا کہ وہ صحافیوں کے اعتماد پر پورا اتر سکیں۔
انہوں نے کہاکہ حق کی آواز بلند کرنا صحافت کا اصل مشن ہے جسے پورا کرنے کے لیے نو منتخب عہدیداران کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا جس سے صحافت کا تقدس اور وقار بحال ہو سکے۔
میاں محمد اسلم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور جماعت اسلامی کی ہمدردیاں اور تعاون نومنتخ عہدیداران کے ساتھ ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com