طارق جاوید ملک کو ممبر ریونیو بورڈ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) طارق جاوید ملک کو ممبر ریونیو بورڈ پنجاب منتخب ہونے پر حطار، واہ کینٹ، ٹیکسلا، حسن ابدال کی سماجی، سیاسی، کاروباری شخصیات کی مبارک باد، طار ق جاوید ملک نے اپنے فرائض منصبی نہائت احسن طریقے سے سر انجام دئے امید ہے وہ ممبر ربورڈ آف ریونیو کی حیثیت سے بھی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاکر اپنے منصب کا وقار بلند کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چئیرمین ویلج کونسل حطار ملک عاصم، وائس چئیرمین ویلج کونسل حطارملک عبدالقیوم،حاجی سردار اسلم آف بڈھانہ، ڈاکٹر سید صابر علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، یاد رہے کہ قبل ازیں طارق جاوید ملک صوبہ گلگت بلتستان میں بطور سیکرٹری فوڈ اینڈ ورکس، چئیرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

حال ہی میں انھیں اکیسویں گریڈ میں ترقی دیکر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجا ب مقرر کیا گیا ہے، اکیسویں گریڈ میں ترقی پانے پر علاقہ کی متعدد سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات نے انھیں دلی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ طارق جاوید ملک نے ہمیشہ میرٹ کے مطابق کام کیا۔

وہ آئندہ بھی اس اہم منصب کا وقار بلند رکھنے کے لئے بلاتفریق کام کریں گے۔