ڈی سی او طارق جاوید ملک اور اے ڈی سی صالحہ سعید کی نگرانی میں ضلع میں انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طور پر منایا گیا

گوجرانوالہ : گذشتہ روز ڈی سی او طارق جاوید ملک اور اے ڈی سی صالحہ سعید کی نگرانی میں ضلع میں انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طور پر منایا گیا اور خصوصی اقدامات کئے گئے جبکہ وزیراعلی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم اورڈینگی ڈے منانے کے سلسلہ میں متعلقہ صوبائی ضلعی محکموں اور ٹی ایم ایز کی کارکردگی موثر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر صالحہ سعید نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی صائمہ علی اور انچارج ڈینگی سیل سلیم ساگر بھی شریک تھے اجلاس کے موقع پر تمام ڈسٹرکٹ افسران اور ٹی ایم اوز نے اے ڈی سی کو ڈینگی کے تدارک اور عوامی آگاہی کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

صالحہ سعید نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام محکمے کمربستہ ہو جائیں تاکہ اس موذی مرض کے تمام خطرات ختم کئے جاسکیں اس کیلئے ضروری ہے کہ ماحول خشک اور صاف رکھا جائے۔اے ڈی سی نے محکموں کے افسران کو بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرے اسکے۔

خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور بھاری جرمانے کئے جائیں اس موقع پرانہوں نے سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایت کی کہ این جی اوز کے سیمینار اور واک منعقد کرائے جائیں اور ڈی او سی کونسل افسران کو خصوصی ٹاسک دیں۔