طارق ملک کے استعفے سے متعلق دیا جانے ولا تاثر درست نہیں: وزارت داخلہ

Tariq Malik

Tariq Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ سابق چیئرمین نادار نے کسی دباؤ کے نتیجے میں استفعی دیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طارق ملک کے استعفے سے متعلق میڈیا میں دیا جانے ولا تاثر درست نہیں۔۔

وزارت داخلہ کی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمام اداروں میں اہلیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

ترجمان کے مطابق نادرا آرڈیننس کے تحت نادرا بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔

احتساب اور نگرانی کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے نادرا میں اہل افراد کا تقرر کیا جائے گا اور نئے چیئرمین نادرا کا تقرر شفاف طریقے سے ہو گا۔