طارق محبوب کی ہلاکت، سنی اتحاد کونسل نے کامیاب مذاکرات پر دھرنا ختم کر دیا

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ پاکستان پر طارق محبوب کی رہائش گاہ سے سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں نے میت کے ساتھ ریلی نکالی اور ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دے دیا۔

بارہ گھنٹے بعد مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی، پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے دو مظاہرین زخمی کر کے متعدد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی ہلاکت کے خلاف بارہ گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا طارق محبوب کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی ٹیم بنائی جائے گی۔