ملک طارق محمود اعوان اور دیگر کی یونین کونسل سے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد

Congratulations

Congratulations

ملکہ (عمر فاروق اعوان) تنظیم الاعوان پاکستان کے چیف آرگنائزر ملک طارق محمود اعوان روپڑ آف راولپنڈی اور سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن فرانس زاہد مصطفی اعوان۔ نو منتخب چیئرمین
یونین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال اعوان ۔چیئرمین بھگوال یو سی ملک صفدر حسین اعوان ۔اور یو سی ڈوگہ کے چیئرمین ملک محمد اشفاق اعوان کے گھر گئے اور ان کو اپنی اپنی یونین کونسل سے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

انھوں نے نومنتخب چیئرمین ملک اقبال اعوان ،ملک محمد اشفاق اعوان ۔اور ملک صفدر حسین اعوان کو تنظیم الاعوان پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں ڈنر کی دعوت دی ۔ملک طارق محمود اعوان نے کہا کہ اعوان فیملی کے نامور سپوت اپنے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔

انشا ء اللہ اعوان فیملی پہلے کی طر ح عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔زاہد مصطفی اعوا ن نے کہا کہ ناظم یوسی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان کی اس قبل بھی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔علاقے کے ترقیاتی کام اولین ترجیح ہیں ۔اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل ہو ں گے ۔اور علاقے سے پسماندگی اور بے روز گا ری کا خاتمہ ہو گا۔