طارق میرسے منسوب کرکے میڈیا میں چلایا جانے والا مبینہ بیان میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے،ایم کیوایم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر رکن طارق میر سے منسوب کرکے میڈیا میں چلائے جانے والے مبینہ بیان کو ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قرار دیا ہے۔

کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ طارق میر سے منسوب کر کے میڈیا میں چلائے جانے والے مبینہ بیان کو ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے۔ ایم کیوایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کررہی ہے اور اس بارے میں ایم کیوایم کی قانونی ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا لندن پولیس کو دیا گیا مبینہ بیان سوشل میڈیا پر آیا تھا، جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الطاف حسین، عمران فاروق اور محمد انور بھارت سے رقم ملنے اور روابط سے آگاہ تھے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو تربیت کے لیے بھارت بھجوایا گیا۔