کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) طارق پہاڑ نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے جنگ لڑی۔ حقیقی معنوں میں طارق پہاڑ ہی تاجروں کا حقیقی نمائندہ ہے۔ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
یہ بات واڑہ روڈ کے تاجراں ملک اختر بھلر ، ملک روشن ضمیر اتلیرہ ، تصور عباس قریشی ، ملک اللہ وسایا ، امداد پہلوان ، سعید احمد ، مٹھو خان بھنڈ ، بشیر حسین ماچھی ، طارق محمود ماچھی ، حافظ غلام یٰسین ، ملک مقبول حسین ، ملک تصور ، محمد وسیم ، ظفر حسین ماچھی ، تبرق شاہ قریشی ، ضمیر حسین جکھڑ ، مظہر حسین لوہار ، عاشق حسین نے امیدوار صدارت طارق محمود پہاڑ کی مکمل حکامیت کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ طارق پہاڑ محنتی شخص اور تاجروں کا حقیقی نمائندہ ہے جس نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے جنگ لڑی اور تاجروں سے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طارق پہاڑ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انشاء اللہ طارق پہاڑ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔