طارق پہاڑ کی کوششوں سے کروڑ شہر کو 2 میں سے ایک 200KV کا ایمرجنسی ٹرانسفارمر مل گیا

کروڑ لعل عیسن : ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور طارق پہاڑ کی کوششوں سے کروڑ شہر کو 2 میں سے ایک 200KV کا ایمرجنسی ٹرانسفارمر مل گیا۔ مین بازار ، وارڈ نمبر 12 کا 100KV ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث ایمرجنسی ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا۔ لوگوں کاصاحبزادہ فیض الحسن کے بیٹے صاحبزادہ وسیم الحسن ، سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، اور ایس ڈی او شریف بگٹی کو خراج تحسین۔ ہار پہنائے اور صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ ہم نے جتنے ٹرانسفارمر ایک سال کے عرصہ میں اپ گریڈ کروائے ہمارے مخالفین نے اتنے اپنے 10 سالہ دور میں بھی نہیں کروائے۔ انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ کی لاگت سے کروڑ ہسپتال میں ایک بڑا ایمرجنسی وارڈ ، آپریشن تھیٹر جبکہ 5 کروڑ سے کروڑ لعل فتح پور بائی پاس اور 5 کروڑ سے تحصیل چوبارہ میں کامرس کالج تعمیر ہو رہے ہیں۔ جبکہ 50 سے زائد دیہاتوں کیلئے بجلی لگائی جا رہی ہے۔ طارق پہاڑ نے کہا کہ مخالفین بھکلاہٹ کا شکار ہو کر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ صاحبزدہ فیض الحسن نے ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔

اس موقع پر سابق ناظم محمد طارق شاہ ایڈووکیٹ ، پیر ممتاز حسین قریشی ، چوہدری طاہر خلیل ، چوہدری عامر خلیل ، حامد خلیل ، اویس عامر ، محمد احمد ، حسین طارق ، میاں عبدالرحمن ، محمد امتیاز ، محمد عمر ، شیخ نذیر حسین ، راجہ محمد بشیر ، محمد بلال ، شیخ احمد حسن ، عبدالعزیز انصاری ، عبدالحفیظ انصاری ، عدنان رشید ، محمد ظہیر کالو ، محمد سہیل انصاری ، محمد جنید طارق سمیت درجنوں افراد نے صاحبزادہ فیض الحسن کا شکریہ ادا کیا۔

Emergency Transformer Received

Emergency Transformer Received