طارق پہاڑ کو دوسری مرتبہ 3 سال کیلئے انجمن آڑھتیان کروڑ کا صدر منتخب کر لیا گیا

کروڑ لعل عیسن : طارق پہاڑ کو دوسری مرتبہ 3 سال کیلئے انجمن آڑھتیان کروڑ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ سرپرست شیخ محمد ایوب ، چیئرمین حاجی خورشید انصاری ، سینئر نائب صدر محمد رمضان ساجد ، نائب صدر شیخ عتیق الرحمن ، جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حاجی غلام فاروق ، سیکریٹری اطلاعات ملک امان اللہ اور فنانس سیکریٹری مہربان خان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر طارق پہاڑ نے اپنے تین سال مکمل ہونے پر تمام آڑھتیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تمام عہدیداران کا پیریڈ مکمل ہو چکا ہے۔

اب آپ جسے چاہیں منتخب کر لیں۔ جس پر بیک وقت تمام آڑھتیان نے کہا کہ طارق پہاڑ صدر اور شیخ محمد ایوب کو تاحیات سرپرست بنایا جائے۔ طارق پہاڑ کی کروڑ شہر خصوصاً سبزی منڈی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ تاجروں کے مفاد کیلئے دن رات محنت کی ہے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ شیخ محمد یوب ، سینئر نائب صدر محمد رمضان ساجد ، عبدالواحد انصاری ، حاجی خورشید انصاری ، حاجی اسحاق انصاری ، ملک امان اللہ ، مہربان خان ، نظام الدین سواگ ، شیخ نذیر حسین ، محمد بلال خان ، ملک خضر اولکھ ، شیخ عتیق الرحمن ، محمد شوکت ، محمد رفیق بھٹی ، عبید اللہ ، عبدالحمید خان ، زاہد محمود عارفی ، محمد عمران ، محمد عرفان بھولی ، رانا اشتیاق ، رانا عبدالوحید سمیت 40 افراد نے طارق پہاڑ سمیت دیگر سابق عہدیداران پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلا مقابلہ منتخب کرلیا۔ طارق پہاڑ نے تمام آڑھتیان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا تعاون اور اعتماد جاری رہا تو انشاء اللہ بھر پور نمائیندگی کا حق ادا کرونگا۔

Tariq Pahar

Tariq Pahar