لاس اینجلس(جیوڈیسک)جنگل کے مشہورکردار ٹارزن پر ہالی وڈ میں بننے والی دلچسپ اینی میٹڈ مووی کا نیا ٹریلر آ گیا ہے،فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی۔اس فلم میں دکھایا جانے والا ٹارزن ایک ایسا نوجوان ہے جس کے والدین کو ایک سازش کے تحت طیارے کے حادثے میں ہلاک کر دیا جاتا ہے۔
والدین کی موت کے بعد اس نوجوان کو جنگل میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ٹارزن کے والدین کو ہلاک کرنے والے لوگ اب اس کی جان کے بھی دشمن بن گئے ہیں یہ سنسنی خیز فلم پچیس جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔