اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ نریندر مودی کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں، ان کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ ایسی باتوں کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات میں پاکستان مخالف بیانات سے حمایت جیتنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
پہلے بھی ایسے بیانات آتے رہے ہیں۔ ہماری سرحدوں پر فوجیں لگائی گئیں، اربوں روپے خرچ ہوئے۔ کسی کو جارحیت کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ ریاستی معاملات غیر سنجیدگی سے نہیں چلتے، ایسے بیان نہیں دینے چاہیں جو خطے میں کسی بڑے مسلے کا پیش خیمہ بنے۔