اسلام آ باد (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارت کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دائود ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتے کو بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمارشندے کے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت نے یہ مسئلہ اٹھایا تا ہم کئی مرتبہ بھارتی حکام پر واضح کر چکے ہیں کہ دائود ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں، اس حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کا الزام بے بنیاد ہے جسے ہم مسترد کردتے ہیں۔