ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا راجہ سہیل کیانی، عارف محمود قریشی کے ہمراہ حیدر ہسپتال کا دورہ

Haider Hospital

Haider Hospital

سرائے عالم گیر (سروے رپورٹ) ڈاکٹر تصور حسین مرزا صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کا جنرل سیکرٹری راجہ سہیل کیانی، میڈیا ایڈوائزر عارف محمود قریشی کے ہمراہ جہلم روہتاس روڈ حیدر ہسپتال کا پہلا دورہ۔

حیدر ہسپتال جہلم کے انچارج فرحان مرزا نے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے وفد کو خوش آمدید کہا اور نئے منتخب صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری کے مسائل احسن طریقہ سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی قیادت میں حل ہونگئے۔

فرحان مرزا نے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے وفد کو ہسپتال کے مختلف وارڈز ، اپریشن تھیٹر، ڈیلیوری روم کے علاوہ دور حاضر کی جدین ترین مشین سے متعارف کروایا۔

آخر میں ڈاکٹر تصور حسین مرزا، راجہ سہیل کیانی اور عارف قریشی نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حیدر ہسپتال روہتاس روڈ جہلم جیسے اداروں پر قوم کو فخر ہے۔

ہسپتال میں صاف پانی، صفائی ستھرائی اور کوالیفائڈ ملنسار اسٹاف حیدر ہسپتال اپنی مثال آپ ہیں۔