تونسہ شریف: گھر میں دھماکے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق، ماں زخمی

Blast

Blast

ڈی جی خان (جیوڈیسک) تونسہ شریف کی نواحی بستی بھنبان میں ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بھائی جان بحق جب کہ ان کی ماں زخمی ہو گئی۔

ڈی جی خان کے علاقے تونسہ شریف کی نواحی بستی بھنبان میں حشمت اللہ نامی شخص کے بچوں نے ماچس کی تیلی جلائی تو گھر میں موجود دھماکہ خیر مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 کمسن بچے کلیم اللہ اور عنایت اللہ موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کی ماں زخمی ہو گئی، حملے کے وقت حشمت اللہ گھر پر موجود نہیں تھا۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔