توقیر صادق تعیناتی کیس میں گیلانی اور راجا پرویز اشرف ملزم قرار

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے توقیر صادق تعیناتی کیس میں سابق وزرائے اعظم گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو ملزم قرار دے دیا، 120 ارب روپے کے اوگرا کرپشن اسکینڈل میں توقیر صادق اور عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف ریفرنس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اربوں روپے کے اوگرا سکینڈل میں دو الگ الگ ریفرنسوں کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

اوگرا میں 120 ارب روپے کی کرپشن کے دوسرے ریفرنس کی بھی منظوری دی گئی، اوگرا کرپشن کیس میں توقیر صادق اور عقیل کریم ڈھیڈی سمیت کئی افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ہیں۔ اوگرا کرپشن کیس میں عبوری ریفرنس نومبر 2012 میں احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔