اسلام آباد (جیوڈیسک) توقیر صادق کی کرپشن اور فرار، ان سمیت ایسے کئی اہم سوال ہیں جن کے جواب تفتیش اور عدالتی کارروائی آگے بڑھنے کے بعد ہی ملیں گے لیکن ان کے بھائی تنویر صادق کی لب کشائی سے کچھ اہم باتوں کے بارے میں اشارہ ضرور ملا ہے۔ تنویر صادق کا دعوی ہے کہ توقیر صادق کی جان کو خطرہ تھا اس لیے ملک سے فرار ہوئے مگر جب پوچھا گیا۔
کہ کس سے خطرہ تھا تو وہ بولے وہ جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ توقیر صادق نے جب واپس آنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے پاکستان سے کچھ لوگوں نے متحدہ عرب امارات پہنچ کر گرفتار کرادیا۔
82 ارب کی واپسی کے سوال پر تنویر صادق نے کہا کہ توقیر صادق کے پاس کچھ ہوگا تو واپس ملے گا۔ توقیر صادق پر کرپشن الزامات کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بھائی 82 ارب کے غبن کو افسانہ قرار دیا، اور کہا کہ عدالت میں سچ سامنے آجائے گا۔