اسلام آباد(جیوڈیسک) سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کو سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی ٹیم جلد از جلد پاکستان لانے کے لئے دبئی روانہ ہوگئی۔ سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کو سینٹرل جیل ابو ظہبی منتقل کردیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عبدالمالک نے زرئع کو بتایا کہ توقیرصادق کو لینے ایف آئی اے کی ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔ دو رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے فقیر محمد اور انوارقریشی شامل ہیں جبکہ ابوظہبی میں گلف ریجن کے انچارج ایڈیشنل ڈائریکٹرجاوید اکبر ریاض ٹیم کی معاونت کریں گے۔
سپریم کورٹ نے حکام کو سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کا چودہ فروری تک دبئی سے ڈی پورٹ یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔