ٹیکس کیخلاف جنوبی پنجاب کے کیبل آپریٹرز بھی ہڑتال کے حامی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری طاہر جاوید نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے کیبل آپریٹرز نے 25 فروری کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں کیبل آپریٹرزکے 5سسٹم ناجائز طور پربند کیے گئے، آج کے بعد کسی شہر میں سسٹم بندکیا تو فوری طور پرہڑتال کردی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو ٹیکس دینے پر اعتراض نہیں لیکن وہ صارف سے ٹیکس وصول نہیں کرسکتے۔ کیبل آپریٹرز کو پنجاب حکومت کا ریکوری افسر نہ بنایا جائے، ویسے بھی ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس صارفین پربوجھ ہوگا۔ طاہر جاوید نے کہا کہ آج شام 7 بجے سے 10 بجے تک پی ٹی وی کے سوا تمام چینلز احتجاجاً بند کردیے جائیں گے ۔