پیشگی ٹیکس نہ دینے والے بلڈرز کا بلڈنگ پلان منسوخ کرنے کا فیصلہ

FBR

FBR

کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 17-2016ء کے بجٹ میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پر لگائے گئے پیشگی ٹیکس کا ترمیمی مسودہ ایف بی آر نے جاری کر دیا ہے۔ نئے مسودے کے مطابق، نادہندہ بلڈرز کا بلڈنگ پلان منسوخ کر دیا جائے گا۔

ترمیمی مسودے کے تحت بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صرف انہیں بلڈرز کو این او سی جارے کرے گی جنہوں نے 5 فیصد پیشگی ٹیکس ادا کیا ہو گا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال میں حکومت نے کالا دھن پراپرٹی کے کاروبار میں لگانے والوں کے خلاف سخت قوانین مرتب کئے ہیں اور کچھ نئے ٹیکس بھی لگائے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے پراپرٹی کے بزنس میں سٹے بازی کم ہو گی جس کی بدولت ایک عام آدمی کے لئے اپنے گھر کا حصول آسان ہو سکے گا۔