کراچی (جیوڈیسک) چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ہارون اختر کا تاجروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹیکس سے متعلق تاجروں کے مطالبات منظور کرنے کے باوجود ٹریڈرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آ رہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تاجر کسی صورت ٹیکس نیٹ میں آنا ہی نہیں چاہتے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لئے ایف بی آر جامع حکمت عملی مرتب کر چکا ہے جبکہ جو بھی کاروبار بینکوں کے ذریعے ہو رہا ہے اس پر حکومت نے نظر رکھی ہوئی ہے۔
کراچی کے متعلق انکا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں کے سبب شہر کے حالات میں بہتری آ چکی ہے تاہم ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے تمام افراد کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔