اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے ٹیکس نہ دینے والی ان دولت مند شخصیات کا تعاقب شروع کردیا ہے جو پرتعیش زندگی گزاررہے ہیں لیکن ریوینیو حکام کو اس بااثر لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں اور کئی بڑے لوگ اب تک ٹیکس نیٹ سے باہرہیں پاکستان کی ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح 9.5 ہے جو دنیا میں کم ترین ہے اوراسی وجہ سے پاکستانی حکومت کو عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ کا بھی سامنارہتا ہے۔
ریوینیو حکام کہتے ہیں کہ انھوں نے ایک چوتھائی ملین(2لاکھ50ہزار)کے قریب ممکنہ نئے ٹیکس گزاروں کی نشاندہی کی ہے جو اگر پورا ٹیکس اداکریں تواس سے حکومت کو14ارب روپے مل سکتے ہیں ۔ ٹیکس نیٹ کا پھیلاؤ اورملکی معیشت کی بحالی نواز حکومت کی الیکشن مہم کے اہم نکات میں شامل تھا۔ موجودہ 2013-14 میں حکومت انکم ٹیکس کی مد میں صرف 8ارب روپے جمع کر سکی۔ حالات میں ایک فیصد سے بھی کم پاکستانی انکم ٹیکس دیتے ہیں اورمالی سال
وزارت خزانہ رواں مالی سال کے اختتام (جون)تک ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح 15 فیصدتک لانے کےلئے کوششیں کررہی ہے۔ اس مقصد کےلئے ایف بی آرشہریوں کا لائف اسٹائل اور گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کررہاہے جس کی مددسے غیررجسٹرٹیکس دہندگان، لینڈ لارڈز، دولتمندوں اور تاجروں کی نشاندہی کی جائے گی۔ایف بی آر کے ترجمان شاہدحسین نے اے ایف پی کو بتایاکہ ہم گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ادارے، گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، یوٹیلیٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں اور جائیدادیں رجسٹرڈ کرنے والے دفاتر سے ان لوگوں کی معلومات حاصل کررہے ہیں جوٹیکس ادا نہیں کرتے۔
انھوں نے کہاکہ اس ڈیٹاسے ممکنہ ٹیکس دہندگان کی پروفائلز تیار کی جاتی ہیں اورانھیں ان کے ذمے واجب الادا ٹیکس کے بارے میں نوٹس دیاجاتاہے۔ شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ایف بی آرنے پہلے ہی 2 لاکھ 61 ہزار 250 ممکنہ ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس اقدام کے بعدنئے ٹیکس گزاروں نے 57 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ نہ صرف تاجروں بلکہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو بھی پکڑا گیا ہے جو یا کم ٹیکس ادا کرتے ہیں یاکوئی ٹیکس نہیں دیتے۔