فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز کو حتمی شکل دینا شروع کر دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ایک سے زائد اکانٹ کے حامل افرد کے اکانٹ تک رسائی حاصل کرے گا۔ اکانٹس میں ادا کئے گئے ٹیکس سے زیادہ رقم کی موجودگی اور ٹرانزکشن کی تفصیلات کی تحقیقات ہو گی۔
ایک سے زائد گاڑیاں رکھنے والیا فرد کی ٹیکس تفصیلات کا جائزہ لیا جائیگا اور بیرون ملک دورے کرنے والوں کی بھی جانچ پڑتال ہو گی۔ ایف بی آر کے اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں 18 لاکھ افراد کے اضافے کا امکان ہے۔