کراچی (جیوڈیسک) ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار افراد سے تجاوز کر گئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی تعداد میں ٹیکس پیئرز نے اپنی سالانہ ٹیکس ادائیگیاں اور اخراجات کی تفصیلات سے ایف بی آر کو آگاہ کیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق افراد اور کارپوریٹ پر مشتمل ٹیکس پیئرز نے مالی سال 15-2014 کی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7 روز کی مہلت باقی ہے ، امید ہے کہ 15 مارچ 2016 تک ریٹرن کی تعداد میں مزید اضافے ہو جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ریٹرن میں 7 لاکھ کے قریب افراد اور کمپنیاں وہ ہیں کہ جن کا تعلق کراچی سے ہے حکومت نے اس بار ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 6 بار توسیع کی ہے۔