پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولی میں 14 فیصد اضافہ

Federal Board

Federal Board

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں سیلاب کی تبارہ کاریوں کے باعث ستمبر دوہزار چودہ کے لیے ٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکا تاہم پہلی سہ ماہی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس وصولی میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاری کی وجہ سے ٹیکس وصولی چار ارب روپے کم رہی۔ رواں مالی سال ستمبر میں ٹیکس وصولی کے لیے دو سو چونتیس ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں دو سو تیس ارب روپے ہی جمع کئے جا سکے، ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث ملکی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے سے ریونیو کلیکشن میں کمی ہوئی۔

ایف بی آر نے رواں مالی کی پہلہ سہ ماہی میں پانچ سو اننچاس ارب روپے ٹیکس وصولی کی ہے۔ جو گذشتہ مال سال میں اسی دوران چارسو اکیاسی ارب روپے تھی۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں جولائی سے ستمبر کے وران چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔