اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔
اب خود کار نظام کے تحت ری فنڈ ایک دن میں ہی ادا ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے اگست میں تیس اپریل تک کے اکیس ارب روپے کے ری فنڈ جاری کئے تھے اور چھ ہزار سے زائد تاجروں، صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈ جاری کرائے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس ری فنڈ فوری ادا ہونے سے برآمدات کو فروغ ملے گا۔