اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے تاجروں کے لیے ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس ٹیکس ریلیف پیکیج کے مطابق یکم جنوری سے ہونیوالی سرمایہ کاری کے ذریعہ آمدن کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں ہوگی
وزارت خزانہ کے مطابق توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ لگانے پر بھی یہی پیکج لاگو ہو گا۔ جبکہ چھوٹے گھروں کی تعمیر، کان کنی اور تھر کول پر بھی اسی پیکیج کو لاگو کیا جائے گا۔