اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بیورو آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والے حکومت کو باور ضرور کرائیں، ٹیکس پیئرز ریٹرن جمع کرائیں، تاریخ میں اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس پیئرز آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر 21 نومبر سے پہلے ریٹرن جمع کرادیں کیونکہ اب اس حوالے سے تاریخ میں توسیع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایف بی آر نے آن لائن ٹیکس فائلنگ کے نظام میں خرابی کو دور کردیا ہے۔ٹیکس آمدن کے حوالے سے شاہد حسین نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں 183 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 27 ارب رورپے زائد ہے۔